کاہنہ (نامہ نگار) لیسکو سب ڈویژن کاہنہ کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ روز ایس ڈی او سب ڈویژن کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا جس میں درجن بھر سے زائد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا اور ڈی ٹیکشن بل ڈال کر ان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے استغاثے دائر کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او انجینئر نوید کی سربراہی میں سٹاف کے ہمراہ ٹیم نے دھوپ سڑی، کاچھا روڈ، میر کالونی، مین فیروز پور روڈ، پرانا کاہنہ، نصیب آباد، بڑا سوا و دیگر علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کرتے ہوئے ڈائریکٹ لگی ہوئی سپلائیاں اور ٹیمپرڈ ہوئے بجلی کے میٹروں کو پکڑا جن کو ڈی ٹیکشن بل ڈال دیئے۔ ایس ڈی او انجینئر نوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے چیف لیسکو شاہد حیدر کی ہدایات پر بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ فیسکو ریجن اور پیر محل سے 48 بجلی چور پکڑے گئے۔
بجلی چوری: کاہنہ، نواحی علاقے سے 12، فیسکو ریجن میں 48 گرفتار
Jul 04, 2024