گلگت (آئی این پی ) گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں پرشہریوں میں خوف پیدا ہو گیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر جبکہ شدت4.3 ریکارڈ کی گئی، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔