لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25ء کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے پہلے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 8 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 27 ارب 84کروڑ 25لاکھ 39ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ وزیر اعلیٰ انٹرن شپ پروگرام کیلئے 1 ارب روپے، معذور افراد کی امداد کیلئے وزیر اعلیٰ ہمت کارڈ پروگرام کیلئے 1 ارب 94کروڑ 45لاکھ 39ہزار روپے، ضلع منڈی بہاؤالدین میں گجرات سرگودھا روڈ کی بحالی کیلئے 67لاکھ روپے، ٹھاٹ پائل روڈ کی بحالی کیلئے 4 ارب 50کروڑ روپے، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسروں اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلیٰ افسروں اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔
ترقیاتی سکیموں کیلئے 27 ارب 84کروڑ 25لاکھ روپے کے فنڈز منظور
Jul 04, 2024