قہر کی گرمی، طویل لوڈشیڈنگ جاری: آواران، ایک خاندان کے 6 بچے ندی میں ڈوب گئے

Jul 04, 2024

اسلام آباد + آواران (نوائے وقت رپورٹ) گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے ندی میں نہاتے ہوئے 6 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ آواران کی تحصیل جل جھاؤ میں پیش آیا جہاں 6 بچے سرمستانی بٹ ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں۔ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری طرف قہر کی گرمی اور بجلی کی کئی شہروں میں طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے جہاں معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں، وہاں شہریوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں