مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، ایک اور نوجوان گرفتار

نئی دہلی، سری نگر (کے پی آئی)  بھارتی فورسز  نے شمالی  کشمیر کے  قصبے بارہمولہ میں ایک نوجوان کو گرفتارکر لیا  ہے ۔ شاکر احمد کو بارہمولہ میں ایکو پارک کراسنگ پر محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ فوجیوں نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے اسے مجاہد تنظیم کا کارکن قراردیا۔ جبکہ شمالی کشمیر بارہمولہ کے علاقے کریری واگورہ میں لوگوں نے پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں کو بند کردیا۔ احتجاجی مظاہرے کے باعث واگورہ بازار مکمل طور پر بند رہا اور لوگوں نے پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب بھارتی عدالت نے مقبوضہ کشمیر کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کی 2 گھنٹوں کے لیے پیرول پر رہائی کا حکم دیا ہے تاکہ وہ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے حلف اٹھا سکیں۔ ضلع بارہمولہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو 53 کنال اراضی الاٹ کر دی ہے۔ محکمہ محصولات نے ضلع بارہمولہ کے علاقے کچہامہ میں 53 کنال اور تین مرلہ اراضی سی آر پی ایف کو منتقل کر دی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...