بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے یونٹ سے زائد اضافہ ہو گا، کابینہ نے منظوری دے دی 

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بجلی کے رواں مالی سال2024-25ء کے سالانہ بیس ٹیرف میں پانچ روپے  سے کچھ زائد فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ اس کے لئے نیپرا میں موشن دائر کی جائے گی۔ اس سے قبل ٹیرف میں میں اضافے کا  قانونی عمل آئندہ چند روز میں مکمل کیا جائے گا،  وفاقی کابینہ نے سرکولیشن  کے ذریعے بجلی کے بیس ٹیرف میں اضافہ کی منطوری دے دی اور پاور ڈویژن کو اختیار دے دیا کہ وہ موشن کو نیپرا میں دائر کر دے، نیپرا کی طرف سے اس پر کارروائی مکمل ہوتے ہی بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا جائے گا۔ بیس ٹیرف میں اضافے اور اس پرجی ایس ٹی لگنے کے مجموعی اضافہ 6روپے سے کچھ زائد ہو سکتا ہے۔ ،،بجلی کی لاگت کوصارف تک منتقل کرنا اور بیس ٹیرف میں تقسیم کار کمپنیوں  کی ریونیو کی ضروریات کے مطابق اضافہ کرنا ملکی قانون کے  تحت ضروری ہے،  جس کی تحت   صارفین کی کیٹیگریز پر کتنا بوجھ منتقل  کرنا ہے اس کا تعین کیا گیا ہے اور اس بارے میں موشن کے ذریعے نیپرا کو بتایا جائے گا اور نوٹفیکشن جاری ہو جائے گا، جس کی کاپی آئی ایم ایف کو فراہم کر دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...