لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کل جمعہ 5 جولائی یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں لاہور سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی ضلعی، ڈویژنل اور ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ یاد رہے 5 جولائی 1977ء کو پیپلز پارٹی کے قائد اور منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا فوجی آمر ضیاء الحق نے تختہ الٹا تھا۔ جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی ہر سال 5جولائی کو یوم سیاہ مناتی ہے۔