بانی پی ٹی آئی کسی قیمت  معاملہ فہمی پر تیار نہیں، رانا ثنا

لاہور(نیٹ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف  کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا  اللّٰہ نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی کسی قیمت پر معاملہ فہمی پر تیار نہیں۔ نجی ٹی وی سے  گفتگو کے دوران رانا ثنا  اللّٰہ نے کہا  بانی پی ٹی آئی کا وہی ایجنڈا ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا میں نہیں تو کچھ نہیں۔ اس صورت میں رولز اور آئین کا حوالہ بے سود ہے، یہ تو پھر لڑائی ہے ، پھر اس میں جس سے جو ہوسکے گا وہ کرے گا۔ افہام و تفہیم کا راستہ تب کھلے گا جب آپ بیٹھ کر بات کریں گے، پارلیمانی جمہوری سسٹم شروع ہی مذاکرات سے ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن