باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر عرفان اللہ مارا گیا 

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کر کے دہشتگرد کمانڈر کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تین جولائی 2024 کو سیکیورٹی فورسز نے ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ وہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...