پاکستان امریکہ انفنٹری کمپنی ایکسچینج مشق کا انعقاد، پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ

Jul 04, 2024

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان امریکہ انفنٹری کمپنی ایکسچینج مشق 2024ء کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی فورسز کی مشترکہ مشقوں میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی اور مہارتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے ، مشقوں میں نشانہ بازی میں مہارتوں کے بہترین طریقے اپنانے کا پہلو بھی شامل ہے ، دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 29 جون کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا۔

مزیدخبریں