ایمن آباد (نامہ نگار )گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلزا کالج ایمن آباد میں بی ایس پروگرام کی حکومت پنجاب نے منظور دیدی ہے ۔دیرنہ مطالبہ پورا ہونے پر صدر مسلم لیگ ن، حاجی صدیق کلہ ،رانا بہادر کے علاوہ پرنسپل کالج ،سٹاپ طالبات انکے والدین شہریوں اور علاقہ بھر کی عوام نے کلاسز کے اجراء کی منظوری کرانے پر اظہار تشکر کیا ہے ۔یاد رہے قبل ازیں دو برس بعد طالبات کو گوجرانوالہ یا دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا۔