حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ زراعت کی جانب سے زیادہ گندم اُگانے کا مقابلہ جیتنے والے زمینداروں کو مجموعی طور پر 6لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ۔زیادہ گندم اُگانے پر پہلے پوزیشن حاصل کرنے والے زمیندار کو3لاکھ ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر2لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن والے زمیندار کو ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف نے زمینداروں میں چیک تقسیم کیے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ کاکہنا تھا کہ بہتر کھاد ، بیج اور جدیدزرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاشتکار اپنی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف کاکہنا تھا نواحی گائوں وڈارے کے زمیندار طالب حسین نے فی ایکڑ 59من ریکارڈ گندم اُگا کر پہلی پوزیشن ،اسی طرح دوسری پوزیشن والے احمد پور چٹھہ کے زمیند ار خضر حیات چٹھہ نے 55من فی ایکٹر گندم اُگا کر دو لاکھ روپے جبکہ جلالپور بھٹیاں کے زمیندار فلک شیر نے 54من فی ایکڑ گندم اُگا کر ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم حاصل کی ۔
حافظ آباد:محکمہ زراعت کی جانب سے زیادہ گندم اگانے والوں میں چیک تقسیم
Jul 04, 2024