گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق صوبائی ممبر ایم کیو ایم چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے کہ بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے فیکٹریاں اور کارخانے بند ہو رہے ہیں اور معیشت ڈوب رہی ہے عام آدمی کیلئے جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہو چکا ہے جس طرح سے بجلی‘ گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں انہیں دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ حکمران عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچور لینا اور ملک کی معیشت ‘صنعت ‘زراعت اور تجارت کو تباہ کر دینا چاہتے ہیں۔