گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کمشنر سید نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پولیس آفیسر طیب حفظ چیمہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائیگااور عوامی نمائندگان، مذہبی سکالرز، انتظامیہ اور امن کمیٹی کے معزز اراکین بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے اس ماہ مقدس میں امن و امان برقرار کھنے میں اپنا بھر پور کردار کریں گے،کمشنر اور آر پی او نے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،کمشنر اور آ ر پی او نے کہا کہ محرم الحرام نواس رسول سید نا امام حسین اور انکے جانثاروں کی لازوال قربانیوں کا مہینہ ہونے کے ناطے ہر مسلمان کیلئے خصوصی احترام اور تقدس رکھتاہے۔