گوجرانوالہ:بزنس سینٹر،پاکستان پراڈکٹس ہائوس کا سوڈان میں ڈسپلے سینٹرکا منصوبہ  

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) بزنس سینٹر اور پاکستان پراڈکٹس ہائوس کا سائوتھ سوڈان میں میڈ اِن گوجرانوالہ انکلوئیر کی طرز پہ ڈسپلے سینٹر بنانے کا حتمی منصوبہ طے پا گیااس موقع پر چیئرمین بزنس سینٹر احمد اکرام لون کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ میڈ اِن گوجرانوالہ انکلو ئیر کی طرز پہ سائوتھ سوڈان میں بھی ایک ڈسپلے سینٹر بنایا جا رہا ہے۔ جہاں پر گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گااس پراجیکٹ کے سارے اخراجات پاکستان پراڈکٹس ہائوس برداشت کرے گا۔ جس کے لیے ہم سائوتھ سوڈان میں پاکستان کے اعزازی سفیر شاہد سجاد کے شکر گزار ہیں ۔اِس منصوبے پر پچھلے تین ماہ سے کام جاری تھا۔ منصوبہ جی بی سی کی گزشتہ ایک سال کی ان کوششوں کا نتیجہ ہے جو ہم گوجرانوالہ کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے سر انجام دے رہے ہیں جس میں پانچ ممالک کے ساتھ ٹریڈ ڈسک کا قیام، انٹرنیشنل بزنس کونسلز اور ٹریڈ باڈیز کے ساتھ الحاق، گوجرانوالہ کے تجارتی وفود کے بین الاقوامی دورے اور گوجرانوالہ میں بزنس فورمز کا انعقاد سرِ فہرست ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ یہ منصوبہ افریقن مارکیٹ میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن