شعبہ تعلیم میں وزیر اعلی مریم نواز کا انقلابی مشن 


 تابندہ سلیم
معیاری اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرام میں مثبت اور دیرپا تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اس ضرورت کا بخوبی ادراک رکھتی ہیں اس لیے انہوں نے تعلیم کے لیے چند اہم ہنگامی اقدامات کیے ہیں”پنجاب کا پہلا انقلابی ایجوکیشن پروگرام“اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گراو¿نڈز کی 6 ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار اور ماہانہ مقابلے شروع کرنے کا سلسلہ ،راجن پور،لیہ، بھکر میں سی ایم پنجاب سکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا اگست سے آغاز ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 14ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیش کا پلان طلب کرلیا پنجاب بھر میں سہولیات اور ضروریات کا تعین کرنے کے لئے سکولوں کی جامع میپنگ کرنے کی ہدایت وزیر اعلیٰ نے کی۔گرین سکول پروگرام کے اجراءکی منظوری بھی مریم نواز نے دے دی ہے۔ہر طالبعلم کم ازکم ایک پودا لگائے گا، ڈیجیٹل میپنگ کی جائے گی سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش اور کریکٹر بلڈنگ کلاسز شروع کرنے کی تجاویز کاجائزہ بھی لیا گیا ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف بے پنجاب بھر میں 603 نان فنکشنل سکولوں کی بحالی کی ہدایت بھی کی ہے۔سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے ارکان صوبائی اسمبلی کوڈیوٹیاں تفویض کرنے کا حکم اساتذہ کے لئے ای ٹرانسفر آسان اور قابل عمل بنانے کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔میٹرک کی سطح پر ٹیکنالوجی کے 12کورسز متعارف کرانے جائیں گے۔سکول مینجمنٹ کونسلز کو فعال اور موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔کم لاگت میں کلاس روم، آئی ٹی لیب، ایس ایم سی کے ذریعے بنانا ممکن ہوگا۔ سرکاری سکولوں میں ٹیچر میٹنگ، سہ ماہی سٹوڈنٹ رپورٹ کارڈ کے اجراءپر اتفاق راے کیا گیا ہے۔سکول سسٹم کی ری ویمپنگ کے لئے جامع سکول ایجوکیشن پالیسی تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ورچوئل ریلیٹی روم، ٹیک روم، آرٹ روم اور دیگرجدید سہولتیں مہیا کرنے کاجائزہ بھی لیا گیا۔پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ،قائد اعظم اکیڈمی آف ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ اورپنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کو یکجا کر کے پیکٹا (PECTAA) قائم کرنے کا فیصلہ بھی ایک احسن اقدام ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ سزا اورجزا کے عمل کے بغیر سسٹم میں بہتری نہیں لائی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن کے لئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ ہر ڈسٹرکٹ میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے ایجوکیشن ری سٹرکچرنگ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ حلقہ وار سکول مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے نگرانی کا عمل جاری ہے۔
12اضلاع میں 6ہزار لٹریسی کیمپس میں پونے 2لاکھ آو¿ٹ آفس سکول بچے زیر تعلیم ہیں۔ اگست 2024 تک 5863 سکولوں کی آو¿ٹ سورسنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔آئندہ 4 سالوں میں 4 لاکھ طلباءکو آئی ٹی سکلز کے ذریعے ہنر مند بنایا جائے گا سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر سکول ایجوکیشن راناسکندر حیات،ایم پی اے نوشین عدنان، ثانیہ عاشق، سیکرٹری ایجوکیشن،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دیدی پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کافیصلہ سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گراو¿نڈ زکی 6ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ خالی کمرے،لائبریری او آڈیٹوریم،لائٹس،پنکھے اور اے سی چل رہے تھے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سرکاری وسائل کا بے جا ضیاع دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔ چلڈرن لائبریری کمپلیکس کو باقاعدہ فنکشنل کرنے کے لئے فوری پلان تیار کرنے کا حکم بھی دیا۔ مریم نوازشریف نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کی مرکزی عمارت کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لائبریری، بصری و سمعی سیکشن، آڈیٹوریم اور دفاتر کا جائزہ لیااور سپیشل بچوں کے لئے مخصوص سیکشن کا بھی دورہ کیا۔( مضمون نگارڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی ڈویژن ہیں)

ای پیپر دی نیشن