حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کردیا۔ نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جبکہ بجلی کے صارفین پر فکسڈ چارجز بھی لاگو کردیےگئے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کے لیے کیا گیا۔ بجلی صارفین کے لیے نرخوں کے نئے سلیب جاری کر دیئے گئے ہر سیلب سے ایک یونٹ بھی اوپر بجلی کے استعمال پر تمام یونٹ پر نیا ریٹ لاگو ہو گا۔بجلی کے گھریلوں صارفین کے لیے کم از کم نرخ 23 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ 6 ماہ مسلسل 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے 26روپے 11 پیسے فی یونٹ وصول کیے جایئں گے۔