عمران خان نے مجھے بتایا ، رجیم چینج میں فواد چوہدری کا کردار مشکوک تھا ، شیر افضل مروت

Jul 04, 2024 | 16:21

ویب ڈیسک

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے خود بتایا کہ رجیم چینج آپریشن میں فواد چوہدری کا کردار مشکوک تھا. بانی پی ٹی آئی کے مطابق فواد جنرل باجوہ کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری پر فرمائشی کیس بنے.وہ وی آئی پی جیلوں میں رہے .فواد بن بلائے مہمان اور پرائی شادی میں عبداللہ دیوانے کی طرح ہمارے خلاف بول پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بتایا فواد کہہ رہا ہے کہ خان کے کہنے پر علیم یا ترین گروپ میں گیا جو جھوٹ ہے، فواد چودھری ، باجوہ صاحب کے ساتھ پیغام رسانی کا کام بھی کر رہے تھے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ جب پارٹی کو ضرورت تھی ان جیسے لوگ بھاگ گئے تھے، اگر فواد پارٹی میں آتے ہیں تو پھر باقی لوگوں کا کیا قصور؟ انہیں بھی واپس لیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بلایا ہے ، پاکستان واپس جاتے ہی ان سے ملاقات کروں گا.بانی پی ٹی آئی سے 15 یا 16 جولائی تک ملاقات ہو جائے گی.

مزیدخبریں