وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو آٹے کے نرخوں کی غلط رپورٹنگ کرنے پرڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کر دیا،سیکرٹری فوڈ پنجاب نے معطلی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سرگودھا کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہورتعینات کردیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹرراولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان کیخلاف بھی کارروائی کاآغاز کردیاگیاہے۔ سیکرٹری فوڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نااہل اور سست افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں۔ کسی بھی افسر کو محکمے کی ساکھ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوامی ریلیف کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹا مارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھے جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹا کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں مارکیٹ میں آٹے کے ریٹ محکمہ خوراک کے پیش کردہ ڈیٹا سے مختلف نکلے تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھاجس میں محکمہ فوڈ نے بریفنگ دی کہ پنجاب میں 2.2 ملین میٹرک ٹن گندم کے سرکاری ذخائر موجود ہیں اور مجموعی طور پر 6 ملین میٹرک ٹن سے زائد گندم موجود ہے جبکہ ذخیرہ اندوزی کے سدباب کیلئے گندم ذخائر کی جیو ٹیگنگ کی جارہی ہیں۔ اس دوران اجلاس میں مریم نواز نے آٹے کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دئیے جو محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹا مارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف نکلے تھے جس پروزیراعلیٰ پنجاب نے آٹا نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔مریم نواز نے محکمہ فوڈ کی ری اسٹرکچرنگ کی ہدایت کی اور کرپٹ عناصر کے خلاف یقینی قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔انہوں نے محکمہ فوڈ کے افسران اور ملازمین کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکنزم بنانے کا بھی حکم دیاتھا اور کہا تھاکہ آٹا نرخ ناجائز طور پر بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی، مافیاز اپنا کام کررہے ہیں اور محکمے سو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو آٹے کے نرخوں کی غلط رپورٹنگ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور معطل
Jul 04, 2024 | 16:50