جیل توڑ کر فرار ہونیوالے قیدیوں کی گرفتاری میں آزاد کشمیر پولیس کو بڑی کامیابی

   جیل توڑ کر فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری میں آزادکشمیر پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ، 2 اہم سزائے موت کے قیدی آپریشن کے بعد گرفتار کرلیے گئے، آپریشن میں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ سزائے موت کے قیدی عثمان اور 302 میں انڈر ٹرائل فرار قیدی فیضان کو پوٹھی بالا کے جنگل سے گرفتار کیا گیا ہے۔چند روز قبل راولاکوٹ جیل توڑ کر 19 قیدی فرار ہو گئے تھے جن میں سے ایک دوران فرار مارا گیا تھا۔ فرار ہونے والوں میں سزائے موت کے 10 سے زائد قیدی شامل تھے۔30 گھنٹے گزرنے کے باوجود راولاکوٹ پولیس فرار قیدیوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی جس پر آئی جی آزادکشمیر نے ایڈیشنل ایس پی میرپور  خاور علی شوکت  اور ایس پی باغ خرم اقبال کو فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے ٹاسک سونپا۔ جس کے بعد ایس پی خاور علی اور ایس پی باغ خرم اقبال نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ  بڑے پیمانے پر مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں کو آغاز کیا۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایس پی خاور علی اور ایس پی خرم اقبال کی قیادت میں پولیس ٹیم نے راولاکوٹ کے قریبی جنگل میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی اہم مفرور سزائے موت کے   قیدی عثمان  کو گرفتار کر لیا ۔اس آپریشن میں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ جبکہ پولیس کی دوسری کاروائی میں مفرور قیدی فیضان عزیز کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے   پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں جلد تمام کو گرفتار کر لیا جائے گا

ای پیپر دی نیشن