ذی الحجہ کا مہینہ 30 دن پر مشتمل،نئے ھجری سال کا آغاز 7 جولائی کو ہوگا:ماہرین فلکیات

سعودی عرب میں آفاق فلکیات ایسوسی ایشن کے صدر اور بانی شرف السفیانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلکیاتی حسابات سے پتہ چلتا ہے کہ ذوالحجہ کا مہینہ تیس دنوں پر مشتمل ہوگا اور نئے ہجری سال کا پہلا دن اگلے اتوار 7 جولائی 2024ء کو ہوگا۔

السفیانی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگلے جمعے کو مکہ مکرمہ کے افق کی مناسبت سے 29 ذی الحجہ کو تقریباً 8 منٹ کے فرق کے ساتھ غروب آفتاب سے پہلے چاند کے غروب ہونے کا امکان ہے۔ اس طرح چاند روئیت والے دن سورج سے قبل ہی غروب ہوجائے گا۔اسی طرح سورج اور چاند کا ملاپ اگلے دن ہفتے کو دو بجے ہوگا۔ ان حسابات کی بنیاد پر اگلے ہفتہ 6 جولائی کو ذوالحجہ کا مہینہ مکمل ہو گا اور 7 جولائی بہ روز اتوار نئے ہجری سال 1446ھ کا پہلا دن ہو گا۔جبکہ جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے صدر ماجد ابو زاہرہ نے تصدیق کی کہ فلکیاتی حسابات سے پتہ چلتا ہے کہ چاند مکہ مکرمہ کے افق سے جمعہ 29 ذوالحجہ 1445ھ بہ مطابق 5 جولائی 2024ء کو روئیت کے دن غروب آفتاب سے آٹھ منٹ قبل غروب ہوجائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سورج کے غروب ہونے کے بعد افق پر چاند موجود نہیں ہوگا۔ البتہ چاند کا اگلے دن 30 ذو الحجہ چھ جون بہ روز ہفتہ مکہ مکرمہ کے معیاری وقت کے مطابق 01:57 سورج سے ملاپ ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ چاند کے مراحل میں سے کسی ایک کے ملاپ کا مطلب ہے سورج اور چاند کا آسمان میں ایک ہی بلندی پر ملنا جب وہ ایک ہی آسمانی طول البلد پر ہوں اور چاند سورج کے مغرب سے اپنی طرف بڑھ رہا ہو۔سورج مکہ مکرمہ کے افق سے 30 ذی الحجہ 1445 بہ روز ہفتہ 6 جولائی 2024ء کو شام 07 بج کر 8 منٹ پر غروب ہو گا۔ اس وقت سورج اور چاند کے درمیان08 ڈگری کے زاویے کا فرق ہوگا جب کہ چاندسات ڈگری پر ہوگا۔ اس وقت چاند کی روشنی 0.6 فی صد ہوگی۔ یہ غروب آفتاب کے بعد 07:52 تک یعنی 44 منٹ بعد میں غروب ہوگا۔ اس طرح رواں سال کا آخری مہینہ ذی الحج اپنے 30 دن مکمل کرنے کے بعد نئے اسلامی سال کا استقبال کرے گا

ای پیپر دی نیشن