بغیر مداخلت ملاقات ، عمران خان کی درخواست پر سیکرٹریز داخلہ ، دفاع ، پنجاب حکومت سے جواب طلب

Jul 04, 2024 | 17:28

ویب ڈیسک

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بغیر مداخلت ملاقات کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور محکمہ داخلہ پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام فریقین سے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان کو پارٹی رہنماؤں سے بغیر مداخلت ملاقات کی اجازت دی جائے. جیل کے انتظامی معاملات میں انٹیلی جنس ایجنسیز کے میجر اور کرنل کی مداخلت کو روکا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں