اسرائیلی کی غزہ یں جاری جنگ کے نو ماہ مکمل ہونے سے ایک روز قبل ہی اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں قتل کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد38011 سے زائد ہو گئی ہے۔اس امر کا اعلان جمعرات کے روز غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں کیا گیا ہے وزارت صحت کے مطابق صرف پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 58 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ واضح رہے 38011 سے زائد جاں بحق فلسطینیوں میں زیادہ تر تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔وزارت صحت غزہ کے جاری کردہ اعداد و شمار میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 87445 بتائی گئی ہے۔ خیال رہے غزہ میں اسرائیلی جنگ سات اکتوبر 2023 سے جاری ہے۔ یہ اسرائیل کی اب تک کی سب سے طویل جنگ ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج نے 38011 سے زائد فلسطینی ہلاک کر دیے
Jul 04, 2024 | 17:30