ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی پیش گوئی

Jul 04, 2024 | 22:42

ویب ڈیسک

این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی پیشگوئی کر دی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، جنوبی سندھ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بارشیں متوقع ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کے ممکنہ اخراج کی صورت میں دریاں میں پانی کا بہا مزید بڑھنے کا امکان ہے۔این ای او سی کے مطابق شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں پانی کے بہا میں اضافے کا امکان اور گلگت، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔این ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کیا ہے کہ عوام سیلابی ریلوں کو عبور کرنے اور سیلابی پانی میں جانے سے گریز کریں. سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں