پنشنرز کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ سے قومی خزانے کو 78 ارب روپے نقصان کا انکشاف

Jul 04, 2024 | 23:26

ویب ڈیسک

پنشنرز کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ سے قومی خزانہ کو 78 ارب روپے نقصان پہنچنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ایف بی آر رپورٹ کے مطابق 10سیکٹرز نے 2023 میں 459 ارب روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ حاصل کی،فنانشل سیکٹر کو 2023 میں 115 روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ دی گئی۔سوشل سیکیورٹی کو 2023 میں 60 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی،انرجی، کان کنی سیکٹر کو 41 ارب روپے، صحت سیکٹر کو 14 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مینوفیکچرنگ 13 اور تعلیم کو 6 ارب روپے کی چھوٹ دی گئی،2023میں جنرل آئٹمز کی مد میں 10 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

مزیدخبریں