کابل : خودکش حملے اور جھڑپوں میں 20 طالبان شہید‘ 16 گارڈز ہلاک

Jun 04, 2009

سفیر یاؤ جنگ
قندھار‘ کابل (اے ایف پی) افغانستان میں اتحادی فوج نے جھڑپوں میں 20 طالبان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ خودکش حملے اور بارودی سرنگ دھماکوں سے 16 سکیورٹی گارڈز ہلاک ہو گئے ہیں۔ اتحادی فوج کے مطابق زابل میں 14 اور قندھار میں 6 طالبان کو شہید کر دیا گیا۔ سپن بولدک میں خودکش حملے میں 6 جبکہ پکتیا اور وردک میں 2 بارودی سرنگ دھماکوں سے 10 گارڈز مارے گئے۔ پکتیا صوبے کے پولیس سربراہ عزیز الل وردک نے بتایا کہ یہ سکیورٹی گارڈ علاقے میں امریکی فوج کے ساتھ تعینات تھے۔
مزیدخبریں