موجودہ حالات میں پاکستانی کیمونٹی کو متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے: عابد فضل چشتی

برسلز (نامہ نگار) بیلجیئم کے انتخابات میں برسلز سے انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستانی نژاد امیدوار عابد فضل چشتی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستانی کمیونٹی کو متحد ہونے کی ضرورت ہے میری کامیابی سے وہ تمام مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی جس سے پاکستان اور کیمونٹی کو مسائل کی دلدل سے باہر نکال سکتا ہوں۔ بیلجیئم پارلیمنٹ میں پاکستان گروپ کا قیام اور پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنانا اور پوریپن سطح پر پاکستان کا نام بلند کرنا میری اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے کہا میری کیمونٹی سے اپیل کی کہ انہیں صرف ایک موقع دیں اور پاکستان کے نام پر متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک پاکستان سب سے پہلے ہے پاکستان کیمونٹی تن تنہا ہے۔ انہیں ایک اچھے وکیل کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے مفادات اور حقوق کا تحفظ کر سکیں۔ کمینٹی کو یہاں کی زبان سکھانے کے لئے سکولوں کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت لاتعداد چیلنجز کا شکار ہے۔ ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر کی وجہ سے خراب ہو رہا ہے ان تمام مسائل کے حل کے لئے یورپین اور ان ممالک کی پارلیمنٹ جس میں پاکستان دوست امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے جس سے ہم آہنگی کی فضاءقائم ہو گی اور ایک خوشگوار معاشرہ کے قیام میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیمونٹی خود امیدوار کا چنا¶ کرے اور پھر اس کا بھرپور ساتھ دے تاکہ ہماری یہاں ایک پہچان بن سکے اور ہم سب متحد منظم ہو کر اپن مسائل حل کروا سکیں۔ انہوں نے کہا ہماری پارٹی PVDA انسانیت کی قدر اور اس کا تحفظ یقینی بنانا چاہتی ہے۔ وہ مذاہب کے درمیان آہنگی اور انسانیت کے رشتے میں مضبوطی لانا چاہتی ہے۔ مسائل کے شکار افراد اور بیروزگار افراد کو روزگار دلوا کر معاشرے میں اہم مقام دلوانا چاہتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن