سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال، جرگن میلزر، سمانتھا سٹوسر اور یلینا یانکووچ نے بھی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل مرحلے میں سیکنڈ سیڈ سپین کے رافیل نڈال نے ہم وطن نکولس ایلماگرو کو دلچسپ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں سات چھ، سات چھ اور چھ چار سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
ادھر آسٹریا کے جرگن میلزر نے تھرڈ سیڈ سربیا کے نوواک ڈئیوکووچ کو سخت مقابلے کے بعد دو چھ، دو چھ، چھ دو، سات چھ اور چھ چار سے شکست دے کر ٹاپ فور مرحلے میں جگہ بنائی۔
ٹورنامنٹ کے خواتین ایونٹ میں آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے سخت مقابلے کے بعد ٹاپ سیڈ امریکہ کی سیرینا ولیمز کو چھ دو، چھ سات اور آٹھ چھ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ دوسری جانب سربیا کی یلینا یانکووچ نے روس کی یاروسلاوا کو سٹریٹ سیٹس میں سات پانچ اور چھ چار سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

ای پیپر دی نیشن