بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف ہر دور میں سازش ہوئی ہیں، ملکی بقاء اورترقی کیلئے جمہوریت ضروری ہے، منتخب حکومت کو برداشت کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چور دروازے سے نہیں آئی، میڈیا جمہوریت کا ساتھ دے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج لانگ مارچ سے نہیں بلکہ ان کے ایگزیکٹو آرڈر سے بحال ہوئے، ان پر لانگ مارچ میں شرکت پر مقدمہ بنا اور وہ اب بھی جمہوریت کی خاطر جیل جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم سے ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ ربڑ سٹیمپ نہیں ، پاکستانی عوام اب کسی بھی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔