بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان کے باعث آئندہ تین سے چار روزتک سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں کےساتھ شدید بارشوں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری طوفان کے باعث صوبہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ تین سے چار روز تک بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے شمالی علاقے، شمالی پنجاب، خیبر پختون خواہ، کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن