پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امورپرغورکیا گیا۔

Jun 04, 2010 | 00:28

سفیر یاؤ جنگ
جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں منعقدہ ایک سوانتیسویں کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ، پاک فوج کے پیشہ ورانہ اورترقیاتی امور اورپاک افغان سرحد کی صورتحال کے ساتھ ملکی وعلاقائی سکیورٹی امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں پاک فوج کی تاریخی جنگی مشقوں عزم نو سوئم کے کامیاب انعقاد اور اس کے مختلف پہلوؤں پربھی غور کیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا.
مزیدخبریں