سلیم رضا کے استعفے کے بعد یاسین انورنے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام گورنر کا عہدہ سنھبال لیا ہے۔

گورنرسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق سید سلیم رضا نے ذاتی وجوہات کی بنا پراپنے عہدے سے استعفٰی دیا ہے، یاسین انور انتیس مارچ دو ہزار سات سے ڈپٹی گورنرسٹیٹ بینک کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، یاسین انورسٹیٹ بینک کی مانیٹرنگ پالیسی کمیٹی کے رکن ہیں، انہیں بینکاری کے شعبے میں تینتیس سال کا تجربہ حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن