عطاء آباد سے پانی کا اخراج تین ہزارنوسوکیوسک سے بڑھ گیا ، خراب موسم کے باعث بالائی علاقوں میں ہیلی سروس اور ریسکیو کا کام بند ۔

Jun 04, 2010 | 13:05

سفیر یاؤ جنگ
وادی ہنزہ میں گذشتہ دو روزسے موسم ابرآلود اورمسلسل بارش ہونے سے گلیشئیر پگلھلنے کے عمل میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ اس وقت جھیل میں پانی کی آمد تین ہزارسات سو کیوسک ہے جبکہ سپل وے اورچھوٹے بڑے نالوں کے ذریعے تین ہزارنوسواکتیس کیوسک پانی کا اخراج ہورہا ہے ۔ پانی کا بہاؤ گلمیت ، پسواورحسینی کے علاقوں کے طرف ہے اوراس سے کٹاؤمیں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ علاقہ حسینی کے بیشترمکان زیرآب آنے سے مقامی آبادی کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے ۔ ادھرخراب موسم کے باعث گلمیت اورگجال کے بالائی علاقوں میں ہیلی کاپٹرسروس بند اورریسکیو کا کام  رکا ہوا ہے ۔ ادھرگلگت میں بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے راولپنڈی سے آنیوالی پی آئی اے کی فلائیٹس متاثر ہوئی ہیں ۔ واضح رہے کہ وادی ہنزہ کے علاقے عطاء آباد میں رواں سال چارجنوری کو گلیشئیرپگھلنے سے پانی جمع ہونا شروع ہوا ، بروقت توجہ نہ دینے سے اب وہ پانی ایک خطرناک جھیل بن چکا ہے اوراس کی وجہ سے تقریباً پچاس ہزار افراد کواپنے آبائی علاقوں سے نقل مکانی کرنا پڑی ہے ۔
مزیدخبریں