این آر او مغربی ممالک کے دباؤ پر لایا گیا، اس کا خالق آزاد پھر رہا ہے جبکہ جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ جمہوریت کیخلاف ہر دور میں سازشیں ہوئی ہیں، ملکی بقا اور ترقی کیلئے جمہوریت ضروری ہے، منتخب حکومت کو برداشت کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چور دروازے سے نہیں آئی،
میڈیا جمہوریت کا ساتھ دے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج لانگ مارچ سے نہیں بلکہ ان کے ایگزیکٹو آرڈر سے بحال ہوئے، ان پر لانگ مارچ میں شرکت پر مقدمہ بنا اور وہ اب بھی جمہوریت کی خاطر جیل جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم سے ثابت ہو گیا کہ پارلیمنٹ ربڑسٹمپ نہیں، پاکستانی عوام اب کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن