امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں میں جدید ہیلی کاپٹرز اور جدید میزائل سسٹم کا استعمال کیا گیا۔ اس موقع پرسمندر میں موجود ٹارگٹس کومیزائل سے نشانہ بنانے کی مشقیں بھی کی گئیں۔ ادھرشمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔ دوسری جانب روس نے بھی شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کے جنگی بحری جہاز کی تباہی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدگی اختیار کرگئے ہیں۔