پیرو کے ریلوے حکام نے ٹرین میں پیدا ہونے والے بچے کو  تازندگی مفت سفرکی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔

پیرو کی ایک اٹھارہ سالہ خاتون یاشیکا ہومان نے بچے کو اس وقت جنم دیا جب وہ  ٹرین پر سوار ہو کر \\\"ماچھو پیچھو\\\" نامی شہر جا رہی تھی ۔ دو غیر ملکی ڈاکٹروں نےجو کہ ایک سیاحتی ٹور سے واپس آ رہے تھے، نے یاشیکا ہومان کو طبی امداد فراہم کی ۔ بعد میں ماں اور بچے کو قصبے \\\"پسا کوچو\\\" کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔ والدین نےاس بچے کا نام  \\\"آرمنڈو ریل \\\"رکھا ہے جبکہ پیرو ریلز ٹرین سروس نے بچےکے لیے تاعمر مفت ریل سفر کا اعلان کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن