زکوٰة کمیٹیوں کے انتخابات سیاسی وابستگیوں سے بالاتر کروائے جائیں

مکرمی ! پنجاب میں دو سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے مستحقین میں حکومت پنجاب کی طرف سے زکوٰة کی ادائیگی بند ہے۔ اب اگر خدا خدا کر کے زکوٰة کمیٹیوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں 1282 زکوٰة کمیٹیاں نئے سرے سے مرتب ہوں گی تو ایک مرتبہ پھر سیاسی مصلحت پسندی پسندی اس کے آڑے آ گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی نے جہاں جہاں سے ان کے ممبران قومی، صوبائی اسمبلی کامیاب ہوئے ہیں اس مناسبت سے ہر یونین کونسل میں کوآرڈی نیٹر نامزد کر دیے ہیں جو کہ ان زکوٰة کمیٹیوں کے انتخابات کروائیں گے اس سے تو صاف ظاہر دکھائی دے رہا ہے کہ ان کمیٹیوں کے انتخابات میں من پسند افراد کو نوازا جائے گا۔ لہٰذا میری وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی زکوٰہ کونسل کے سربراہ سے عرض ہے کہ وہ ان بے ضابطگیوں کا نوٹس لیں۔ (چوہدری فرحان شوکت ہنجرا ۔ فون 0321-4291302)

ای پیپر دی نیشن