لاہورمیں اپنی رہائشگاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں منظوروٹو نے کہا کہ بجٹ تقریرکے دوان اپوزشین کی جانب سے ہنگامہ آرائی جمہوری رویوں کے خلاف تھی،اُنہوں نے کہا کہ پیر کے روز قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے لیکن حکومت اوراس کے اتحادی ہلڑبازی کی بجائے انہیں غور سے سنیں گے۔ وفاقی وزیرنے واضح کیا کہ پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی، نون لیگ کو موقع دے گی کہ وہ اپنا بجٹ پیش کریں۔ ہم بجٹ سیشن میں ہنگامہ آرائی نہیں کریں گے۔
منظوروٹوکا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ جموریت سے مایوس ہوچکے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے جمہوری روایات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ایک سوال پروفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرمیں الیکشن مقررہ وقت پرہوں گے اور شفافیت کے لحاظ سے ان کی مثال دی جا سکے گی۔