انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جج کے تبادلے کے بعد سلمان تاثیرقتل کیس کی سماعت گیارہ جون تک ملتوی کردی گئی جبکہ اڈیالہ جیل کے باہرممتازقادری کے حق میں مظاہرہ بھی کیا گیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبردو کے جج راجہ اخلاق کے تبادلے اوران کی جگہ نیا جج تعینات نہ ہونے کے باعث سلمان تاثیر قتل کیس کے ملزم ممتازقادری کے خلاف سماعت بغیر کارروائی کے گیارہ جون تک ملتوی کردی گئی، دوسری طرف اڈیالہ جیل کے باہرشباب اسلامی، سنی تحریک اور دیگرمذہبی تنظیموں کے کارکنوں نے ممتاز قادری کے حق میں مظاہرہ کیا اورممتاز قادری کے لئے جیل انتظامیہ کو تحائف پیش کئے۔

ای پیپر دی نیشن