لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری نے 132 ججوں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ان ججوں میں 4 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 128 سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ شامل ہیں۔ سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ریاض کو لاہور سے خان پور‘ غلام مرتضی کو خان پور سے لاہور‘ ندیم احمد کو لاہور سے ہارون آباد‘ محمد عطا ربانی کو ہارون آباد سے لاہور‘ محمد اعجاز رضا کو لاہور سے روجھان‘ محمد صلابت کو روجھان سے لاہور‘ مس عاصمہ تحسین کو قصور سے فیروزوالہ‘ فرخ حسین کو فےروزوالہ سے قصور‘ مس نیبلہ جعفری کو منڈی بہاﺅالدین سے حافظ آباد‘ افتخار النبی کو حافظ آباد سے منڈی بہاﺅالدین‘ محمد یاسر کو یزمان سے علی پور‘ محمد یونس کو پتوکی سے چوآسیدن شاہ‘ اظفر سلطان کو گوجرانوالہ سے فیصل آباد‘ ممتاز احمد کو اوکاڑہ سے گوجرانوالہ‘ میاں جاوید اکرم کو حافظ آباد سے مری‘ حیدر علی کو مری سے حافظ آباد‘ تجمل شہزاد کو گوجرانوالہ سے لاہور‘ شہنشاہ رضا کو چنیوٹ سے گوجرانوالہ‘ احمد کامران کو گجرات سے لاہور‘ مبین راجہ کو ننکانہ صاحب سے لاہور‘ محمد شعیب عدیل کو لاہور سے پھالیہ‘ احسن یعقوب کو پھالیہ سے لاہور‘ محمد ضیغم کو علی پور سے رینالہ خورد‘ محمد اعظم کو ننکانہ صاحب سے رینالہ خورد‘ ذوالفقار احمد کو قصور سے دیپالپور‘ قاضی وقار رحمت کو دیپالپور سے قصور‘ مس زرتائشہ علی کو نارووال سے لاہور‘ مس شازیہ محبوب کو لاہور سے نارووال‘ میاں اعجاز احمد کو پتوکی‘ عابدہ رفیق کو لاہور سے سرگودھا‘ الطاف احمد کو لاہور‘ مس سائرہ بتول کو قصور سے ڈسکہ‘ سید علی ارسلان کو قصور‘ عمر دراز ہرل کو ظفروال سے لاہور‘ خلیل احمد کو گوجرانوالہ‘ کاشف افتخار کو لاہور‘ شفقت شہباز راجہ کو گوجرانوالہ‘ شکیل احمد کو تلہ گنگ سے گوجرانوالہ‘ عمران صفدر کو فیصل آباد سے گوجرانوالہ ‘محمد سلیم اقبال کو راولپنڈی سے لاہور‘ رانا محمد الیاس بشیر کو قصور سے چنیوٹ‘ زونیرہ ضیاءخان کو قصور سے شیخوپورہ‘ بشریٰ انور کو قصور سے شیخوپورہ اور ارم شریف جنجوعہ کو قصور سے شیخوپورہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
جج / تبادلے