کہوٹہ، باراتیوں کی بس کھائی میں گرنےسےتئیس باراتی جاں بحق جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ۔

کہوٹہ سےچکوال جانےوالی باراتیوں کی بس تیزرفتاری کےباعث موڑکاٹتےہوئےبے قابوہوکرکھائی میں جاگری،حادثےمیں سات بچوں اورچھ خواتین سمیت تئیس افراد جاں بحق جبکہ ساٹھ زخمی ہوگئے۔مرنےوالوں میں محمد سجاول،عامرمحمود،محمد انور،اسلم خان ،محمد سفیر،وقاص،اظہرعلی ،محمد نواز،نعمان شاکر،محمد آصف شامل ہیں۔ حادثے کےبعد امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں تاہم رات کی تاریکی میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔زخمیوں کوطبی امدادکیلئےڈسٹرک ہیڈ کوارٹرکہوٹہ اورراولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے بس کےڈرائیورکوگرفتار کرکےلاپرواہی برتنےکےزمرےمیں تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کرلیاہے۔دوسری جانب جائےحادثہ پرسی پی اوراولپنڈی اظہرحمید کھوکھرنےوقت نیوزکوبتایا کہ ڈرائیورعلاقےسےناوقف تھا جسکےباعث اچانک موڑآنےپربس پرکنٹرول نہ رکھ سکا اوربس حادثےکا شکارہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن