لوڈ شیڈنگ سے عوام بدحال اور معشیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جبکہ لوگ ایک وقت کی روٹی کوبھی ترس گئےہیں۔ وزیراعلی پنجاب

لاہورمیں مینار پاکستان کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران سے تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں،پنجاب سے روزانہ سات سو میگاواٹ بجلی چھین کر سوتیلوں جیسا سلوک کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا اگر حکومت بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کوچارسوارب روپے کی ادائیگی کردے تو چار ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہو جائیگا۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ احتجاج کرنے والےعوام کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے، ان پر ڈنڈے نہیں برسائے جاسکتے۔ شہبازشریف نے ایک بار پھر حکومت کو خبردار کیا کہ وہ موجودہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے والوں کا ساتھ دیں گے۔ میاں شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارھویں ترمیم کے تحت بجلی پیدا کرنا وفاق کا کام ہے،مینارپاکستان پراجلاس کا مذاق اڑانے والوں کی پرواہ نہیں،بجلی بندش کی مساوی تقسیم تک احتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔ ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے حکمران اب بھی لوٹ مار کررہے ہیں،حکومت بتائے کہ سوئس بنکوں سے پاکستان کا پیسہ واپس کیوں نہیں لایا جارہا؟

ای پیپر دی نیشن