نیٹو سپلائی کی بحالی سےمتعلق پاکستان سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ نیٹو سیکرٹری جنرل اینڈریو فوگ راسموسین

Jun 04, 2012 | 21:57

سفیر یاؤ جنگ
بیلجئیم کے دارالحکومت برسلزمیں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے نیٹو کےسیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی پربات چیت جاری ہے تاہم ابھی کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ خواہش ہے کہ پاکستان سے نیٹو سپلائی جلد بحال ہوجائے تاہم متبادل راستوں کیلئے تاجکستان، ازبکستان اور کرغزستان سے تحریری معاہدے کیے گئےہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال نومبرمیں چوبیس فوجیوں کی شہادت کے بعد نیٹوکا سپلائی روٹ بند کردیا تھا۔ جس کے باعث امریکہ سمیت نیٹوممالک شدید پریشانی سے دوچارہیں اورامریکہ نیٹوسپلائی کی بحالی کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔
مزیدخبریں