نئی دہلی: بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ انا ہزارے کی بھوک ہڑتال

نئی دہلی (بی بی سی) بھارت میں بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف جاری مہم کے دوران بھارت کے یوگا گرو بابا رام دیو نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم منموہن سنگھ کو ذاتی ایمانداری کے ساتھ ساتھ جمہوری اور آئینی ذمے داری بھی نبھانی چاہئے۔ اپنی کابینہ کو بھی ایماندار رکھنا چاہئے۔ اتوار کو بدعنوانی اور کالے دھن کے خلاف نئی دہلی میں مظاہرہ کیا گیا۔ رام دیو نے خطاب کرتے ہوئے غیر ملکوں میں بہت سا کالا دھن پڑا ہے۔ یہ واپس آنا چاہئے۔ پہلی بار انا ہزارے اور بابا رام دیو ایک دوسرے کے ساتھ ایک سٹیج پر آئے ہیں اور حکومت کی مخالفت کر رہے ہیں۔ تین جون کی ایک دن کی بھوک ہڑتال کے بعد ٹیم انا ہزارے پچیس جولائی سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن