امریکی نائب وزیردفاع مذاکرات کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے، نیٹو سپلائی پر پاکستان امریکہ کے مذاکرات کا دوسرا دور آج شروع ہوگا

Jun 04, 2012

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد(آن لائن) نیٹو افواج کےلئے راہداری کی سہولت دوبارہ کھولنے اور پاکستان امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا دور آج شروع ہوگا۔ پاکستان میں موجود امریکی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کےلئے پینٹا گون میں ایشیا پیسفک سکیورٹی کے نائب وزیر دفاع پیٹر لووے اسلام آباد پہنچ گئے۔ امریکی مذاکراتی ٹیم میں محکمہ دفاع پینٹاگون کے اہم عہدیدار شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک امریکا مذاکرات کے علاوہ امریکی نائب وزیر دفاع صدر زرداری‘ وزیراعظم گیلانی‘ وزیر خارجہ اورعسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاک امریکا مذاکرات کے دوسرے دور میں راہداری کےلئے ٹیکس کی حد مقرر کرنے کے حوالے سے کسی فارمولے پر اتفاق ہوجائیگا جو 2000 ڈالر سے 3500 ڈالر کے درمیان فی ٹرک کے حساب سے وصول کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔
مزیدخبریں