لاہور (نمائندہ خصوصی) جی ڈی پی کی شرح، روزگار اور برآمدات کے اضافے میں ایس ایم ای سیکٹر کا کلیدی کردار ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایم ای بزنس سپورٹ فنڈز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ثاقب محی الدین نے مقامی ہوٹل میں ایس ایم ای فنانشل ایکسپو 2012 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ ایکسپو منسٹری آف فنانس، بزنس سپورٹ فنڈ اور حکومت کے اشتراک سے لگائی گئی جس میں سٹیٹ بنک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر قاضی عبدالمقتدر اس کے مہمان خصوصی تھے۔ ورلڈ بنک کے آئی ایف سی جاوید اقبال، وفاقی حکومت کے نمائندے و پروگرام کوآرڈینیٹر مطلوب خان، سی این پی ڈبلیو سی سی آئی کی صدر مس کوکب، رانا صدیق رحمان، رکن قومی اسمبلی مسز شیریں ارشد خان اور عرفان قیصر نے بھی خطاب کیا۔