اسلام آباد (اے پی پی) عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے لئے 5 قومی کھلاڑیوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں ٹیم کے انتخاب کے لئے پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز اسلام آباد میں جاری ہے ۔ٹرائلز میں 9 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں علی بخاری ‘ طیب اسلم ‘ حماد فرید ‘ بلال ذاکر ‘ عاصم خان ‘ اسرار احمد ‘ کاشف آصف ‘ سلمان ہاشمی اور صفی اللہ شامل ہیں۔