نوٹنگھم (آئی اےن پی) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ (کل) بدھ کو ٹرینٹ برج نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا۔ کیویز ٹیم نے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز ٹیم نے میزبان ٹیم کو 86 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی تھی۔