ماونٹ ایورسٹ سر کرنیوالی ثمینہ بیگ پاکستان پہنچ گئیں، شاندار استقبال

Jun 04, 2013

اسلام آباد (آئی این پی) کوہ پیما ثمینہ بیگ دنیا کی بلند ترین چوٹی ما¶نٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد نیپال سے واپس وطن پہنچ گئیں۔ پیر کو یہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ثمینہ بیگ نے کہاہے کہ پاکستانی خواتین کو موقع دیا جائے تو کھیلوں میں نام پیدا کر سکتی ہیں۔ ثمینہ بیگ اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچیں تو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ اور لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ بیگ نے کہا کہ پاکستانی خواتین کو موقع دیا جائے تو کھیلوں میں نام پیدا کرسکتی ہیں۔ ثمینہ بیگ نے کہا کہ حکومت نے ان کی سرپرستی نہیں کی بلکہ خاندان والوں نے ان کی مدد کی، اس تعاون کی وجہ سے انہیں کامیابی ملی۔ ثمینہ نے کہا ہے کہ انہوں نے 50 دن میں ماو نٹ ایورسٹ کی چوٹی سرکی۔

مزیدخبریں