لاہور (آئی اےن پی) سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ آ ج بھی فلم انڈسٹر ی میں اچھے ڈائریکٹر اور رائٹر موجود ہیں مگر مواقع نہ ملنے کی وجہ سے وہ کنارہ کش ہو کر بیٹھے ہیں‘ جب تک سینئر لوگ دوبارہ سے فلم انڈسٹر ی میں واپس نہیں لوٹیں گے اس وقت تک انڈسٹری اپنے مقام پر نہیں آ سکتی‘ انڈسٹری ترقی کرے گی تو گلوکاری سمیت دیگر شعبوں میں بھی بہتری آئے گی۔